پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا،پیر صبغت اللہ

پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا،پیر صبغت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی ) حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا ہے،مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے جلد ملک بھر کا دورہ کروں گا ،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے پیر پگارا کی قیادت میں بننے والے کسی اتحاد میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔وہ اتوار کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے سابق چیف سیکریٹری سندھ اسلم سنجرانی، قوم پرست رہنما امیر بھنبھرو، نیاز وسان اور شفقت جاموٹ سے گفتگو کررہے تھے ۔ پیر پگارا نے کہا کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے وہ رمضان المبارک کے بعد ملک بھر کا دورہ کرکے مسلم لیگی دھڑوں اور پاکستانیوں کو اکٹھا کریں گے۔ سابق چیف سیکریٹری سندھ اسلم سنجرانی اور نیاز وسان نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے پیر پگارا سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ پیر پگارا کی قیادت میں سندھ میں بننے والے کسی بھی اتحاد میں وہ تعاون کریں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -