اتحاد اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام 2روزہ تحقیق المسائل تربیتی پروگرام جاری ہے

اتحاد اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام 2روزہ تحقیق المسائل تربیتی پروگرام جاری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اتحاد اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام و الجماعت احناف کے عقائد و نظریات کے تحفظ کے لئے مرکز اہلسنت و الجماعت سرگودھا میں 12روزہ دورہ تحقیق المسائل تربیتی ورکشاپ کامیابی سے جاری ہے جس میں ملک بھر سے 300کے قریب طلبہ اور علماءتربیتی ورکشاپ میں شامل ہیں، اتحاد اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا الیاس گھمن اس تربیتی ورکشاپ کی سرپرستی کے ساتھ ساتھ طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے اسباق بھی پڑھا رہے ہیں، تربیتی ورکشاپ سے 3جولائی منگل کو انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما مولانا الیاس چنیوٹی، ایم پی اے خطاب کریں گے جبکہ دورہ تحقیق المسائل ورکشاپ کی اختتامی تقریب 5جولائی جمعرات کو صبح 10بجے منعقد ہوگی جس سے اتحاد اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا منیر منور، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا شفیق الرحمان، مولانا عبداللہ عابد، مولانا رضوان عزیز، مولانا آصف سمیت دیگر علماءخطاب کریں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -