جماعت اسلامی کوڈاکٹرفیروزقریشی اورڈاکٹرنذیر شہیدجیسے کارکن چاہئیں،امیرالعظیم

جماعت اسلامی کوڈاکٹرفیروزقریشی اورڈاکٹرنذیر شہیدجیسے کارکن ...

لاہور(پ ر)امیرجماعت اسلامی لاہورامیرالعظیم نے کہا ہے کہجماعت اسلامی امن ومحبت اوراخوت کی خوبصورت بستی ہے،اس ملک میں تبدیلی مفاہمت کی سیاست سے نہیں بلکہ ایمان اورجہادکی طاقت سے آئے گی اورتبدیلی کے صرف تین نشان ہیں اللہ،محمد اورقرآن جماعت اسلامی ہی ملک کوترقی وخوشحالی کے راستہ پرڈال سکتی ہے، جماعت کاکارکن ہونے پر فخرہے جماعت سے اچھی اجتماعیت، جماعت سے زیادہ بامقصد سیاست کرنے والی اورمنظم جماعت کہیں نہیں دیکھی، یہ زندگیوں کوبدل دینے والی تحریک ہے۔ان خیالات کااظہاراین اے 120 میں جماعت کے سابق رکن ڈاکٹرفیروزقریشی مرحوم کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے خلیق احمد بٹ،ملک منیر،ڈاکٹرفیروزمرحوم کے بھائی اوربیٹوں نے بھی اظہارخیال کیا۔امیرالعظیم نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی نظریاتی سرحدوں کی امین ہے، ڈاکٹرفیروزقریشی جماعت کے انتہائی مخلص کارکن تھے،انہوں نے اپنی ساری عمردین کی آبیاری کے لےے صرف کردی اوراپنے بچوں کوبھی اسلامی تعلیم وتربیت دی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ڈاکٹرفیروزقریشی اورڈاکٹرنذیر شہید جیسے سچے اورکھرے ،اللہ اوراس کے رسول سے ٹوٹ کرمحبت کرنے والے کارکنان کی ضرورت ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...