برماہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری خاموش بیٹھی ہے، مولانا فضل الرحمان

برماہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری خاموش بیٹھی ہے، مولانا فضل ...

لاہور(پ ر)جے یو آئی کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ برماہ مسلمانوں کاقتل عام ہورہا ہے اورعالمی برادری خاموش بیٹھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ کلمہ پڑھنے والوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عالم اسلام نے بھی موثر احتجاج نہیں کیا ہے اورحکومت پاکستان بھی خاموش ہے، مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ برماہ میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...