امریکہ، مشرقی ریاستوں میں قاتل طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد13، ایمرجنسی نافذ
واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کی مشرقی ریاست میں آنیوالے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ لاکھوں لوگ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔ امریکی ریاست ورجینیا، ویسٹ ورجینا اور اوہائیو میں طوفا ن نے اب تک 13افرادکی جانیں لے لی ہیں اور لاکھوں لوگوں کے گھروں کی بجلی معطل ہے جنکی بجالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ 37ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرتے درجہ حرارت نے لوگوں کو پریشانی میں مزید مبتلا کردیا ہے جبکہ ان تمام ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور طوفان کے باعث انڈیانا سے نیو جرسی تک 30 لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں ورجینیا میں 6، نیو جرسی میں 2 جبکہ میری لینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ریسکیو 911 کی سروس بھی متاثر ہورہی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے ملبہ اٹھانے اور بجلی کی بحالی میں مصروف ہے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرلیں۔ شرقی ریاستوں میں موسم شدید گرم ہے طوفان کے باعث موبائل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔طوفان