پٹرول و سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے، خورشید احمد

پٹرول و سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ...

لاہور(پ ر) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر صوبائی حکومتوں و پنجاب حکومت بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غریب عوام اور محنت کشوں کی جائز سہولت کے لئے کمی کرائے کیونکہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں ٹرانسپورٹروں کے کرایہ میں آئے دن اضافہ سے غریب عوام اور محنت کش سخت پریشان ہیں اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نمائندگان کی باہمی میٹنگ کا انعقاد کرکے اس کا باعزت تصفیہ کرائے نیز بسوں میں مسافروںکی جان و صحت کی حفاظت کے لئے بس ڈرائیوروں کو لیبر قوانین کے مطابق کام کرنے کا پابند بنایا جائے اور ٹرانسپورٹ کے مالکان کو اس پر عملدرآمد کراے کی پابندی عائد کی جائے نیز پبلک ٹرانسپورٹ میں آئے دن گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات سے مسافروں کی جانوں کی ہلاکت روکنے کے لئے سیفٹی کے قوانین سختی سے لاگو کئے جائیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...