سی ایس ایس کا طالبعلم 2کلو چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار

سی ایس ایس کا طالبعلم 2کلو چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار

لاہور( سپےشل رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے سی ایس ایس کے سٹوڈنٹ کو گرفتار کرکے اسکے کتابوں والے بیگ سے دو کلو چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مستی گیٹ مظہراقبال نے اپنے علاقہ میں ناکہ لگا رکھا تھا جہاں پولیس نے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان زاہد احمد کو پیچھے سے جیک آباد سند ھ کا رہنے والا تھا اور لاہور میں چائنہ چوک کے قریب ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھا اور بی ایس سی انجنئیرنگ کے بعد آجکل سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کررہا تھا پولیس نے دوران تلاشی زاہد کے کتابوں والے بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے دوکلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوگئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...