نامعلوم افراد نے 40سالہ شخص کو تیزاب پھینک کر مار ڈالا

نامعلوم افراد نے 40سالہ شخص کو تیزاب پھینک کر مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپےشل رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے 40سالہ شخص کو اغوا کرنے کے بعد اسکو تیزاب پھینک کر جلا ڈالا ۔پولیس نے خالی پلاٹ سے مقتول کی لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ شامی پارک میں مین فیروز پور روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے قریب خالی پلاٹ میں لوگوں نے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر سب انسپکٹر محمد نواز کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ناقابل شناخت ہے ، اسکو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد تیزا ب پھینک کر زندہ جلایا جس سے اسکی ہلاکت ہوئی ، شبہ ہے کہ مقتول کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے ، اگر اسکی شناخت ہوگئی تو اصل حقائق سامنے آئےں گے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -