صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی نے جمہوریت کوناقابل تسخیر بنادیا، منظور وٹو

صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی نے جمہوریت کوناقابل تسخیر بنادیا، منظور وٹو

اوکاڑہ(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی نے جمہوریت کو نا قابل تسخیر بنادیا ہے جمہوریت پر شب خون مارے جانے کے امکانات سرے سے ختم ہو گئے ہیں، صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی ہی حکومتی اتحاد کو وسیع انتخابی اتحاد میں تبدیل کردے گی جس انداز میں یوسف رضا گیلانی نے آئین کی حفاظت کی راجہ پرویز اشرف بھی اسی طرح آئین کے محافظ ثابت ہوں گے ۔وہ اتوار کو اوکاڑہ میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا بعض سیاسی قوتیں حکومت کی مخالفت میں غیر آئینی راستے پر آچکی ہیں جلاو¿ گھیراﺅ کی ترغیب دیکر عوامی میندیٹ کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی خطرات کے باوجود زرداری جمہوریت کو انتہائی محفوظ بنا کر اسکی بالا دستی کےلئے سرگرم عمل میں ہیں ۔منظور وٹو نے کہا کہ آئندہ ا انتخابات آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہوں گے پیپلز پارٹی نے آئین کی بالا دستی کےلئے ایک قابل وزیر اعظم کی قربانی دی ہماری قربانیوں کا صلہ ہمیں آئندہ انتخابات میں تاریخی فتح کی صورت میں ملے گا اس موقع پر وفاقی وزیر منظور وٹو نے وسیلہ حق پروگرام کے تحت 50لاکھ سے زائد مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...