داتا دربار خودکش دھماکوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار

داتا دربار خودکش دھماکوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) لاہور پولیس نے داتا دربار خودکش دھماکوں میں ملوث تین ملزموں کو علاقہ غیر سے گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اتوار کو پولیس ذرائع کے مطابق داتا دربار خودکش دھماکوں میں ملوث تین ملزمان جو کہ دھماکوں کے بعد قبائلی علاقے میں فرار ہو گئے تھے ان کو خیبر پختونخوا پولیس کی مدد سے تین روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس چھ ماہ سے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن قبائلی علاقے میں ہونے کی وجہ سے گرفتاری میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ ملزمان داتا دربار خودکش دھماکوں کے منصوبہ ساز تھے۔ لاہور اور سی آئی اے پولیس ملزموں کی گرفتاری کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان کا50 سے زائد افراد کا نیٹ ورک ہے۔ ملزمان مذہبی مقامات کو نشانہ بناتے ہیں۔ ملزموں کی گرفتاری کے بعد یہ نیٹ ورک کمزور ہوگیا ہے۔ مزید ملزموں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل داتا دربار خودکش حملوں میں 50 افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -