ڈی ایس پی عمران بابر جمیل سمیت 13ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے
لاہور(سپیشل رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب حبیب الرحمن نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل سمیت13 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو ڈی ایس پی سی آئی اے ڈ یرہ غاز ی خان تعینات کیا گیا ہے، عمران بابر جمیل نے اپنی ڈی ایس پی رنگ محل تعیناتی کے دوران سی آئی اے پر ڈاکوو¿ں کے گینگ بنانے کا الزام لگایا تھا جس پر لاہور پولیس کے کچھ افسران ان کے خلاف ہو گئے تھے اور انہیں ملازمت سے برطرف کروا دیا تھا ، نعیم عزیز کو ڈی ایس پی کبیروالا تعینات کیا گیا ہے، ڈی ایس پی کبیر والا سجاد حسین کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ محمودالحسن کا گجرات تبادلہ کر دیا گیا، ڈی ایس پی ایل ڈی اے فدا حسین کو ڈی ایس پی صدر ساہیوال تعینات کیا گیاہے، ڈی ایس پی ملتان محمداشرف کو ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال ، ڈی ایس پی محمد اشفاق کو بطور ڈی ایس پی ٹریفک ملتان تبادلہ کر دیا گیا ہے، ڈی ایس پی ملکوال محمد اکرم کو ڈی ایس پی صدر گجرات لگا دیا گیا ہے، گجرات سے سلطان میراں کا بطور ڈی ایس پی کھاریاں تبادلہ کیا گیا، ڈی ایس پی کھاریاں عبدالرزاق کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی محمود شاہد کا صدر لیہ سے جام پور تبادلہ کیا گیا ہے، جام پور سے خادم حسین کو ڈی ایس پی صدر لیہ تعینات کیا گیا جبکہ خدایار کو ڈی ایس پی شورکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔