شاہ ولی اللہ کے افکار و نظریات کی روشنی میں مسائل حل کئے جاسکتے ہیں

شاہ ولی اللہ کے افکار و نظریات کی روشنی میں مسائل حل کئے جاسکتے ہیں

لاہور(پ ر)عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر ڈاکٹر سعد صدیقی، پاکستان شریعت کونسل کے سربراہ اور نامور مذہبی سکالر شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی، شاہ ولی اللہ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمودالحسن عارف اور ظہیرالدین بابر نے مسائل حل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شاہ ولی اللہ سوسائٹی اور دینی مدارس کی میڈیا ورکشاپ کے مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جدید علوم اور میڈیا سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی حالات پر نظر رکھنا ہوگی انہوں نے کہاکہ علماءاورطلبہ کو مطالعہ کو وسیع کرتے ہوئے اپنے رویوں میں لچک پیدا کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ خلافت کا نظام پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان میں خصوصی مثالی حیثیت رکھتا ہے خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپنے دور خلافت میں تنخواہ نہیں لی حضرت ابوبکر صدیقؓ کا دور خلافت قیامت تک آنے والے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے تقریب میں غازی الدین بابر اور مولانا نوید ارشد سمیت دیگر علماءنے بھی شرکت کی

مزید : ایڈیشن 1


loading...