شام حکومت مخالفین ، کے سرکاری فوج کی کاروئیاں جھڑپوں میں 83 افراد ہلاک

شام حکومت مخالفین ، کے سرکاری فوج کی کاروئیاں جھڑپوں میں 83 افراد ہلاک

دمشق (آن لائن) شام میں حکومت مخالفین کے خلاف فوج کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں 83 افراد ہلاک ہوگئے، شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارے گئے افراد میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دمشق کے قریب واقع قصبے زملکا میں سیکیورٹی فورسز نے جنازے کے شرکاءپر مارٹر گولے برسائے جس سے تیس افراد ہلاک ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے قصبے کا محاصرہ کرلیا ہے جس سے سینکڑوں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ تنظیم نے ریڈ کراس اور ہلال احمر سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...