شہر میں لاکھو ں کے ڈاکے ڈاکو ﺅں نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور ائیر فورس کے سابق افسرکو لوٹ لیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور ائیرفورس کے سابق اعلی افسر سمیت درجنوں شہریوں کو ڈاکوﺅں اور چوروں نے ایک کروڑ سے زاہد مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرکامران اکمل کی فیملی نے ہفتہ کے روز عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونا تھا جس کے باعث انکے گھر رشتہ داروں کا آنا جانا لگا ہوا تھا کامران اکمل کے مطابق ہفتہ کے روز صرف ایک دن کیلئے انہوں نے تین کام کرنیوالی خواتین کو اپنے گھر کام کیلئے بلایا تھا جو انکے گھر سے30لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چرا کرلے گئیں ہیں پولیس نے کامران اکمل کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈیفنس ہی کے علاقہ Uبلاک کے رہائشی ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر الیاس بیگ کے گھر 4ڈاکوﺅں نے زبردستی داخل ہوکر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو ایک گھنٹے تک یرغمال بنا کر گھر سے 50لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ڈیفنس ہی کے علاقہ میں ایک تیسری واردات میں ایک شہری ندیم کے گھر سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،چوہنگ کے علاقہ شیرشاہ کالونی میںحاجی نوید کے گھر سے تین ڈاکوﺅں نے 6لاکھ،فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں قدیر کے گھر سے 5لاکھ،اسلامپورہ میں عبدالغفار کے گھر سے 4لاکھ اور نواب ٹاﺅن میں شبیر کے گھر سے 3لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں امجد اور اسکی فیملی سے 5لاکھ،ساندہ میں اکبر اور اسکی فیملی سے 3لاکھ،گلبرگ میں جاوید اور اسکے دوست سے 2لاکھ اور لیاقت آباد کے علاقہ میںمسز نعیم سے گھر کے دروازہ پر ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے،نشترکالونی کے علاقہ میں فہیم سے 50ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں عمران اور اسکے دوست کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی ،لیب ٹاپ اور موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔قلعہ گوجر سنگھ سے کاشف،سول لائن سے فیصل،گلشن راوی سے آصف،نواں کوٹ سے عدیل،اقبال ٹاﺅن سے اختر،گلشن اقبال سے اجمل،جناح ہسپتال سے علی،سعد اور وقاص کی موٹرسائیکلیں جبکہ گلبرگ سے میاں وسیم اور رنگ محل سے نادر علی کی گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ سے نواز کا چنگ چی رکشہ چوری ہوگیا۔