بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جعلی ، شناختی کارڈ کے ذریعے رقوم کرنے حاصل کرنے کا انکشاف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جعلی ، شناختی کارڈ کے ذریعے رقوم کرنے حاصل کرنے کا ...

پشاور (کرائمز رپورٹر )محبوبہ ڈھیری پھندو روڈ پشاور کے مبینہ نوسر باز اپنی بڑی بیوی کا فوٹو چین جعلی شناختی کارڈ بناکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سرکاری اداروں سے فنڈز کی وصولی شروع کردی ہے اس امر کا انکشاف امیر زادہ ولد نادر خان صافی سکنہ توحید کالونی محلہ شہیدآباد نمبر دو پھندو روڈ پشاور نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے بتایا کہ اسکے بہنوئی باچا میر ولد اکبر خان سکنہ محبوبہ ڈھیری پھندو روڈ نے نادرا آفس بلال ٹاﺅن والوں سے فراڈ کرتے ہوئے میری بہن مسماة زاہدہ دختر نادر خا ن جو باچا میر کی چھوٹی بیوی ہے کے نام پر شناختی کارڈ بنوایا لیکن اس پر بڑی بیوی الفہ دختر عسکر خان کی تصویر لگا کر اس جعلی شناختی کارڈ کے ذریعہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز اور دیگر فنڈز جعل سازی سے الفہ جو اپنے آپ کو زاہدہ ظاہر کرتی ہے وصول کرکے خرد برد کررہی ہے امیر زادہ نے کہا کہ مین نے ایس پی سٹی کو اس فراڈ کے بارے میں درخواست دی جنہوں نے پولیس چوکی اخون آباد کو انکوائری کرکے ملزم باچا میر کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی لیکن چوکی انچارج شاہ جہان نے مٹی گرم ہونے کے سبب نوسر باز باچا میر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا پرچہ کرنے کے بجائے اسے 107میں چالان کردیا جسکی وجہ سے باچا میر اور اسکے دو دیگر بھائی حضرت گل اور مستمیر کے علاو زیارت گل ولد حضرت گل اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف سے مداخلت کی اپیل کی ہے

مزید : ایڈیشن 1


loading...