لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن گیا، لاکھوں افراد نے رکنیت لی

لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن گیا، لاکھوں افراد نے رکنیت لی

لاہور (وقائع نگار ) پاکستان تحرےک انصاف کے رہنماﺅں مےاں محمود الرشےد،ڈاکٹر ےاسمےن راشد،حاجی ملک کرامت کھوکھر،ظہےر عباس کھو کھر، چوہدری اصغر گجر ، ڈاکٹر مراد راس و دےگر نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کی ممبر سازی مہم مےں زندہ دلان لاہور نے لاکھوں کی تعداد مےں ممبر شپ حاصل کر کے عمران خان کی قےادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کےا ہے، تحرےک انصاف کے کارکنوں نے ممبرسازی کی کامےابی مےں جو کلےدی کردار ادا کےا ہے وہ تارےخ مےں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کارکنوں کی انتھک محنت اور جدوجہد سے آج لاہور تحرےک انصاف کا قلعہ بن چکاہے۔انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم ،30اکتوبر کا مےنار پاکستان کا جلسہ ، ضمنی انتخابات مےں تحرےک انصاف نے لاہورمےں کامےابےاں حاصل کر کے ےہ ثابت کر دےا ہے کہ لاہور اب صرف تحرےک انصاف کا شہر ہے کےونکہ لاہور کے شہرےوں نے تمام سٹےٹس کو جماعتوں کو مسترد کر دےا ہے اور تحرےک انصاف کا ساتھ دےنے کا عزم کر لےا ہے، لاہور سے اٹھنے والی اس تبدےلی کی تحرےک کے اثرات بھی پورے پاکستان مےں پہنچ چکے ہےں۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل مےں ممبر سازی مہم اور پارٹی الےکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ ہم نے اپنے اصولی مﺅقف پر قائم رہتے ہوئے ےہ ثابت کےا ہے کہ تحرےک انصاف ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،ہم مسلسل سولہ سال سے ملک مےں آئےن و قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدو جہد کر رہے ہےں، 30اکتوبر کو پنجاب کو اپنی جاگےر سمجھنے والوں کے ہوش اڑ گئے جب تحرےک انصاف کے نظرےاتی اور محنتی کارکنوں اور عوام نے مےنار پاکستان کے سائے تلے جمع ہو کر ےہ ثابت کر دےا کہ تحرےک انصاف اےک نظرےاتی جماعت ہے اسی لےے وہاں لاکھوں کی تعداد مےں عوام جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج تحرےک انصاف ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن چکی ہے اورپارٹی انتخابات مےں بھی نظرےاتی کارکنوں کی ہی جےت ہوگی جنہوں نے انتھک محنت کی اور اپنے قائد عمران خان کا پےغام گھر گھر گلی گلی پہنچاےا ۔اجلاس مےں شےخ امتےاز، شبےر سےال، مےاں اکرم عثمان، صوبےہ کمال، سعدےہ سےف، ےاسر گےلانی، حافظ فرحت، مےاں مصطفی رشےد، ملک وقار، افتخار الہی، جاوےد اعوان، ڈاکٹر فاروق چشتی، شوکت شاہ، جنےد رزاق اےڈوکےٹ، ملک نواز اعوان، طاہر مجےد مئےو، ڈاکٹر عاطف الدےن، رانا تنوےر، فہےم چوہدری، وقار خان، عقےل احمد، عون چوہدری، گلرےز اقبال، ذوالقرنےن ، طاہر چوہدری، خواجہ زےشان، مےاں حارث سلےم،شفےع جوئےہ، عرفان اللہ خان، مجاہد مرزا،انعام الحق سلےم، ارشد خان،رخسانہ نوےد،احمد ناصر،سرفراز کھر کھر، اشتےاق ملک، رانا اختر حسےن، عرفان احمد، نوےد انصاری، محمد عمر خان ،رانا ضےا عبدالرحمان،ملک نسےم اکبر،ملک آصف،ےاسر اےوب،ملک زمان نصےب،آصف رضا بےگ، جاوےد ٹونی، علی کمال بھٹی،ام بنےن، مےجر (ر) خالد ذوالفقار ، شہباز شرےف جندرا، ملک اصغر اعوان،ثاقب سندھو،افتخرشاہ،جاوےد خان، فےاص عالم اےڈ ووکےٹ شرےک تھے۔دریں اثناءاین اے 126 سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، ڈاکٹر شاہد صدیق این اے 126 سے تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ٹکٹ ہیں۔ انہوں نے 2002ءکے الیکشن میں امیدوار خان کے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ سے زیادہ ووٹ 13 ہزار لئے ان کے مقابلے میں لیاقت بلوچ اور طارق بانڈے جیسے مضبوط امیدوار تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...