ناران میں ریکارڈ برف باری گلیشئر بازار تک آگئے

ناران میں ریکارڈ برف باری گلیشئر بازار تک آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ناران، کاغان (آن لائن) ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں اس سال ریکارڈ برف باری کے بعد شہر کے چاروں طرف موجود گلیشئرز گرمی کے ستائے ہوئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور یہاں آنے والے سیاح ان سے خاص طور پر لطف اندوز ہورہے ہیں۔ دوسری جانب بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آنے جانے والوں کو خاصی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ ناران میں ہر سال برفباری ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ 20 سال کے بعد گلیشئرز ناران بازار تک آگئے ہیں ، برف کے اتنے بڑے پہاڑ دیکھ کر میدانی علاقوں سے آنے والے سیاح دنگ رہ جاتے ہیں۔سخت گرم علاقوں سے آنے والوں کو یہ گلیشئرزانتہائی دلفریب نظر آتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -