ڈیرہ غازی خان، پکنک منانے آئی 3 خواتین اور بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ غازی خان، پکنک منانے آئی 3 خواتین اور بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

ڈےرہ غازےخان+ کوٹ چھٹہ(بیورو رپورٹ+ تحصیل رپورٹر)درےائے سندھ پل غازی گھاٹ ،اڈا رند والا کے مقام پرڈےرہ غازےخان کے رہائشی بلاک 48 اےک فےملی کی تےن خواتےن سمےت اےک بچہ ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے بدقسمت خاندان پکنک منانے پل غازی گھاٹ درےاءپر گےا اور اس دوران شاہدہ بی بی خاتون اپنے ڈےڑھ سالہ بچے گل زمان کو درےاءکے کنارے نہلارہی تھی کہ اسکا اپنا پاﺅں پھسل گےا اور بچہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کے درےاءمےں گر گےا ۔ماں کی ممتا سے رہا نہ گےا اور شاہدہ بی بی نے بچے کو بچانے کےلئے درےاءمےں چھلانگ لگا دی،معصوم گل زمان اور اس کی ماں شاہدہ کو ڈوبتا دےکھ کر پکنک پر ساتھ آئی دو کزنوںسائرہ اور سونےا نے بھی ان کوبچانے کی کوشش مےں درےاءمےں کود گئےں ۔بتاےا گےا ہے کہ جس مقام پر ےہ حادثہ ہوا ،وہاں پانی زےادہ نہ تھا تاہم اس جگہ دلدل والی کھڈ تھی ماں شاہدہ نے اپنے بچے گل زمان کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لےا مگر نےچے دلدلی درےائی تہےہ کی وجہ سے باہر نہ نکل سکی،اس لئے سائرہ اور سونےا بھی درےاءمےں اتر گئےں جوکہ سب آہستہ آہستہ ڈوب گئےں ان کی چےخ و پکار پر خاندان کے باقی لوگ اور نزدےکی بھےٹے لوگوں نے بھی امدادی کارروائی شروع کردی جبکہ رےسکےو 1122کی ٹےم بھی موقع پر پہنچ گئی بچے سمےت تےن خواتےن کو باہر نکال لےااور ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ڈےرہ غازےخان لے آئے مگر اس دوران ڈےڑھ سالہ گل زمان اور اس کی ماں شاہدہ کزنز سونےا ،اور سائرہ زندگی کی بازی ہار گئےں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...