مریضوں کی جان سے کھیلنے والے ڈاکٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں، رانا ثناءاللہ

مریضوں کی جان سے کھیلنے والے ڈاکٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں، رانا ثناءاللہ

لاہور ( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مریضوں کی جان سے کھیلنے والے ڈاکٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے آرمی میڈیکل کور کی مدد لے لی ہے اور کل صبح سے ہسپتالوں میں خوشگوار ماحول میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے ڈاکٹروں کی تعیناتی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال ڈاکٹروں نے دیگر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں ہر قیمت پر کام جاری رکھیں گے اور جو بھی ہسپتالوں کا امن خراب کرے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 35 سے 40 ڈاکٹرز ہسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھنے کی سربراہی کررہے تھے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کی ڈاکٹروں پر کی گئی سرمایہ کاری ہڑتال کی صورت میں ضائع ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی ڈگریاں لائسنس منسوخ کرکے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...