گوجرانوالہ میں فوجی ڈاکٹروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کی ہدایت پر 15 آرمی ڈاکٹرز نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچ کر ڈیوٹیاں سنبھال لیں، کل سے اوٹ ڈور میں سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، ان خیالا ت کا ا ظہار ڈی سی او گوجرانوالہ محمد امین چوہدری نے اتوار کے روز سول سپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر ڈاکٹرز سے ملاقات کے دوران کیا ، ڈی سی او محمد امین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو تنہانہیں چھوڑے گی، ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن اور انکی جگہ پر آرمی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر لیں گئیں ہے، ڈی سی او گوجرانوالہ محمد امین چوہدری نے مزید کہا کہ کل تک گوجرانوالہ میں نے ڈاکٹرز بھی تعینات کیے جا رہے جس کے بعد ہڑتالی ڈاکٹرز کی جانب سے پیدا صورتحال بھی کنٹرول میں آ جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر کسی ڈاکٹر نے نئے ڈاکٹرز کو ہڑتال پر اکسانے کی کوشش کی تو اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔