گرفتار ڈاکٹروں کو ریس کورس اور شادمان میں رکھا گیا، رائے عامر
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشن رائے عامر نے سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گرفتار ڈاکٹروں کو تھانے ریس کورس اور شادمان میں رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف مریضوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔