ینگ ڈاکٹروں کی مراعات اور تنخواہیں دوسرے صوبوں سے زیادہ ہیں: پرویز رشید

ینگ ڈاکٹروں کی مراعات اور تنخواہیں دوسرے صوبوں سے زیادہ ہیں: پرویز رشید

لاہور (ثناءنےوز) سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی مراعات اور تنخواہیں دوسرے صوبوں سے زیادہ ہیں ۔ ڈاکٹروں نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ کنپٹی پر پستول رکھ کر بات چیت کریں گے لیکن اس کلچر کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔سینیٹر پرویزرشید نے ینگ ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مریضوں کو یرغمال بنا کر اپنی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں ۔ جب تک یہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے تب تک ان سے بات چیت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کواحتجاج کا پورا حق ہے۔ یہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔ وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے لگائیں۔ میرے خلاف باتیں کریں۔ ہم ان کا برا نہیں منائیں گے لیکن اگر مریضوں کو یرغمال بنا کر ہم سے بات چیت کے لئے دباﺅ ڈالیں گے تو اس کلچر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ اغوا ءبرائے تاوان کا مجرم بھی اپنے اغوا شدہ کی صحت کا خیال رکھتا ہے‘ یہ ڈاکٹرز اغواءکاروں سے بھی زیادہ برے لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر طرح سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...