سیکرٹری تعلیم کی عدم توجہ800 اساتذہ کو ترقی نہ مل سکی

سیکرٹری تعلیم کی عدم توجہ800 اساتذہ کو ترقی نہ مل سکی

حافظ آباد (امجد پرویز چٹھہ سے) پنجا ب بھر کے ہائی سکولوں کے 800 آٹھ سو سے زائد ایس ایس ٹی اساتذہ کو ڈیڑھ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدہ پر ترقی نہ مل سکی۔ ڈی پی آئی آفس سکولز میں عرصہ دراز سے مذکورہ اساتذہ کے کیسز سیکرٹری تعلیم پنجاب اسلم کمبوہ کے عدم توجہ اور لاپرواہی کے سبب سرخ فتنہ کاشکار چلے آرہے ہیں جس سے ترقی سے محروم سینکڑوں زنانہ و مردانہ اساتذہ میں غم وغصہ کی لہر سراہت کرچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکولز پنجاب نے قریباً ڈیڑھ سال قبل پنجاب بھر کے ہائی سکولوں میں مختلف مضامین میں ایم اے / ایم ایس سی قابلیت کے حامل ان سروس ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ نمبر17 کے عہدہ پر بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ترقی دینے کے لئے کیسز منگوائے جس کے بعد اور مذکورہ اساتذہ کو ترقی دینے کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموش کمیٹی کی میٹنگ کے لئے وقتاً فوقتاً8/10 بار تاریخیں مقرر کرکے منسوخ کردی گئیں اور اب سیکرٹری تعلیم پنجاب محمد اسلم کمبوہ کی مبینہ عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ سے ڈی پی سی کے لئے کوئی تاریخ مقرر ہی نہ کی جارہی ہے جس سے اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے سینکڑوں اساتذہ میں مایوسی اور غم وغصہ کی لہر سراہت کرچکی ہے متاثرہ اساتذہ نے خادم پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی اس کوتاہی اور لاپرواہی پر سخت ایکشن لیکر انہیں فی الفور ترقی دلوانے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...