فیروز والہ: انٹر چینج فیض پور کے نزدیک ایک ٹرالر کار تصادم میں 2 افراد ہلاک

فیروز والہ: انٹر چینج فیض پور کے نزدیک ایک ٹرالر کار تصادم میں 2 افراد ہلاک

فیروزوالا (نمائندہ پاکستان) موٹر وے انٹر چینج فیض پور کے قریب ٹرالہ اور کار تصادم میں سرگودھا کا زمیندار احسان الحق سمیت دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کا رہائشی احسان الحق اپنی کار پر ڈرائیور نسیم احمد اور دوست ارشد علی کے ہمراہ لاہور آرہے تھے جب فیض پور کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر کار سے ٹکراگیاجس کے نتیجہ مین احسان الحق اور ڈرائیور نسیم احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے انکا ساتھی ارشد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروادیا، فیکٹری ایریا پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...