ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ، منشیات اور دیگر مقدموں میں ملوث 11 ملزم گرفتار کرلیے

ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ، منشیات اور دیگر مقدموں میں ملوث 11 ملزم گرفتار ...

لاہور(سپےشل رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ، منشیات و دیگر مقدمات میں 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ باسی والا، سیالکوٹ نے غلام مصطفی ولد محمد آصف سکنہ سیالکوٹ سے ایک پسٹل 30بور مع 3گولیاں برآمد کیں۔ پٹرولنگ پوسٹ 73/10R، خانیوال نے صلاح الدین ولد عبدالرزاق سکنہ خانیوال سے 1 ریوالور 32 بور مع 3 گولیاں برآمد کیں۔ ۔ پٹرولنگ پوسٹ رند اڈہ ، ڈی جی خان نے محمد عبدالسلام ولد محمد بلال سکنہ ڈی جی خان سے 1پسٹل 30 بور مع 5گولیاں ، ایک اور واقعہ میں پی ایچ پی رند اڈہ نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے دو ملزمان عبدالسلام ولد احمد خان اور محمد بلال ولد اللہ دتہ سکنہ ڈی جی خان کو گرفتار کے ان کے قبضہ سے 1پسٹل 30بور مع 5گولیاں برآمد کیں ۔پٹرولنگ پوسٹ سرور چوک ، ساہیوال نے شراب کے نشے میں دھت اقبال جاوید ولد شبیر احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1پسٹل 30 بور ، 12گولیاںمع دو میگزین برآمد کیں۔ پٹرولنگ پوسٹ 82موڑ، بہاولپور نے غلام علی ولد محمد اشرف سکنہ حاصل پور سے 250گرام چرس برآمد کی۔ پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ نول والہ ، جھنگ نے دو ملزمان ناصر ولد دانیال مسیح اور سیمول سکندر ولد ظہور عالم سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 242گرام ہیروئن برآمد کی۔ دریں اثنا پٹرولنگ پوسٹ آصف پل ، بھکر کو محمد یونس نے اطلاع دی کہ دو نامعلوم ملزمان جو اس کی دوکان سے بجلی کی تاریں چوری کر کے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے ہیں۔ پٹرولنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان بادشاہ خان اور محمد رمضان سکنہ لیہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بجلی کی تاریں، کیش 5240روپے، دو عدد موبائل فون ایک موٹر سائیکل قبضہ میں لیا۔ تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے لوکل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...