اچھرہ میں ہونیوالا مقابلہ جعلی نکلا، ڈاکو علی رضا پولیس حراست میں تھا

اچھرہ میں ہونیوالا مقابلہ جعلی نکلا، ڈاکو علی رضا پولیس حراست میں تھا

لاہور(سپےشل رپورٹر) اچھرہ کے علاقہ میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا ذرائع کے مطابق ڈاکو پولیس کی حراست میں تھا جس کو جعلی پولیس مقابلہ میں پارکردیا گیا تاہم ڈاکو کی لاش کا تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا ہے ۔بتایاگیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل اچھرہ کے علاقہ میں محافظ فورس نے ناکہ پر موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل علی حسن شہیدہوگیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے روز نہر کے قریب ناکہ سے کچھ فاصلے پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے شہری نعیم کی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہونے ہوگئے اس دوران 15پر کال موصول ہوئی تو ڈاکوﺅں کا پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق یہ وہی ڈاکو ہے جس نے علی حسن کو شہید کیا تھا ڈاکو کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے او روہ سمن آباد کارہائشی ہے جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے اسی رو ز ہی ڈاکو کو گرفتار کرلیا تھا اور گزشتہ روز اسے جعلی مقابلہ میں پار کردیا گیا ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ جعلی پولیس مقابلہ کیا ہے ۔تاہم ڈاکو کی شناخت ہوگئی ہے مگر اس کی طرف سے کوئی بھی لواحقین ابھی اس کا پوسٹمارٹم کروانے کے لیے نہیں آیا ہے ۔پولیس کے مطابق ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...