انار کلی اور باغبانپورہ میں خاتون سمیت 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے

انار کلی اور باغبانپورہ میں خاتون سمیت 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے

لاہور(سپےشل رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ میں کیبل کے تنازعہ پر قتل ہونے والے پانچ بچوں کے باپ کے ملزمان پولیس 36گھنٹے گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ کرسکی پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا جس کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ فیصل پارک کے رہائشی کاشف عرف کاشی اور خرم غرف ہیرا وغیرہ کے درمیان علاقہ میں کیبل لگانے کا تنازعہ چل رہاتھا دونوں گروپوں کے درمیان چند روز قبل بھی جھگڑا ہواتھا گزشتہ روز کاشف اور شہبازی وغیرہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر کاشف زخمی ہوگیا جس کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ملزمان گھروںکو تالے لگا کر فرار ہوچکے ہیں ۔ نیوانارکلی اور باغبانپورہ میں پراسرار طور پر ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ نیو انارکلی کے علاقہ میں گزشتہ روز نامعلوم معمر عورت بے ہوشی کی حالت میں پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل پہنچایاگیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی ،جبکہ باغبانپورہ کے علاقہ میں 50سالہ نامعلوم شخص گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکنے کے باعث دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے تاہم اسکے ورثاءکی تلاش جاری ہے ۔ایچ بلاک ڈیفنس میں میں کیفے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا قیمتی سامان جل گیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز ڈی ایچ اے ایچ بلاک میں واقعہ محمد آصف کے کیفے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث دکان میں پڑا ہزاروں روپے کا قیمتی سامان جل گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر سروس نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...