ملک وقوم کے مفاد میں ہمارا رول ہمیشہ فعال رہا، پرویز الٰہی
لاہور (جنرل رپورٹر) نائب وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قوم اور ملک کے مفادات میں ہمارا رول ہمیشہ فعال رہا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں عوام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی فلاح وبہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے انقلابی قدم اٹھائے اور ادارے قائم کئے۔ اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والے وکلاءاور دیگر تنظمیوں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ سینئر قانون دان عالمگیر اور دیگر وکلاءرہنماﺅں نے اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایشیاءمیں پہلی بار پراسیکیوشن کا ادارہ بنا کر عوام اور وکلاءپر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی معاملات میں وکلاءکا کردار نہایت اہم ہے الیکشن کے بعد بعض جماعتیں سمجھتی تھیں کہ ملکی سیاست سے پاکستان مسلم لیگ کو فارغ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ اور ملتان سمیت تمام بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن میں ہماری پاکستان مسلم لیگ کے وکلاءکا کلیدی رول رہا ہے۔