نئی قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات نایاب، عوام کو شدید مشکلات

نئی قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات نایاب، عوام کو شدید مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد /لاہور /کراچی /پشاور/کوئٹہ (آئی این پی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں کے متعدد پیٹرول پمپوں پر نئے ریٹس پر پیٹرول نہیں مل رہا،جبکہ کئی پمپ بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والے پمپس کا لائسنس کینسل کیا جائے۔اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں کے متعدد پیٹرول پمپوں پر نئے ریٹس پر پیٹرول نہیں مل رہا،جبکہ کئی پمپ بند کر دیئے گئے ہیں جس شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری جانب مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ پٹرول پمپ بند ہونیکی مکمل انکوائری کے بعد مصنوعی بحران پیدا کرنے والے پمپس کا لائسنس کینسل کیا جائے۔ مشیر پٹرولیم نے کہاکہ صدر زرداری کی ہدایت تھی کہ ایسا سسٹم بنایاجائے کہ عوام کوسہولت ملے، اس لئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیاد پرکیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -