ایل پی جی کی قیمتوں میں کل سے 13 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمتوں میں کل سے 13 روپے فی کلو کمی

اسلام آباد (ثناءنیوز) عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باعث کل 3 جولائی سے پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں تقربیاً13 روپے فی کلو تک کمی کی جارہی ہے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت133 ڈالر کم ہوگئی ہے جس کے باعث مقامی پروڈیوسرز بھی قیمتوں میں کمی کریں گے عبدالہادی خان نے کہا کہ تین جولائی سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 63 پیسے کی کمی کی جائے گی جس کے بعد گھریلو سلنڈر ک یقیمت میں 150 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 573 روپے کمی کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...