افغانستان سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس تباہ 5 مسافر ہلاک 11زخمی

افغانستان سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس تباہ 5 مسافر ہلاک 11زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں5 افغان شہری جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ مشرقی صوبہ غزنی میں ہوا۔صوبائی پولیس کے ڈپٹی چیف میجر محمد حسین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مسافروں سے بھری ایک بس صوبائی دارالحکومت کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی ۔ہلاک ہونےوالوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔بس میں سوار تمام مسافر کابل سے جنوبی شہرقندھار جارہے تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...