سوئی نادرن گیس لاہور ریجن کے چیف بلنگ آفیسر کی تعیناتی کے بعد ریکوری میں 200 فیصد اضافہ

سوئی نادرن گیس لاہور ریجن کے چیف بلنگ آفیسر کی تعیناتی کے بعد ریکوری میں 200 ...

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردر ن گیس کمپنی لاہور ریجن میں چیف بلنگ آفیسر ملک شہزاد اعوان کی تعیناتی کے بعد کمرشل اور گھریلو سیکٹر سے ریکوری میں 200 فیصد بہتری آئی ہے۔ جس میں کمرشل اور ڈومیسٹک ڈیفالٹرز سے جون کے ماہ میں 150 سے زائد ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیف بلنگ آفیسر شہزاد اعوان نے بتایا کہ تعیناتی کے فوری بعد ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی، جس کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران ریکوری میں 200 فیصد بہتری آئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...