شارٹ فال میں کمی کے حکومتی دعوﺅں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر، قیامت خیز گرمی ایک افراد ہلاک متعددبہیوش

شارٹ فال میں کمی کے حکومتی دعوﺅں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر، ...

لاہور/کوئٹہ /نارنگ منڈی( این این آئی)حکومتی دعوﺅں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا جبکہ تعطیل اور شارٹ فال میں کمی کے دعوﺅں کے برعکس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر رہا ‘ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے تک بر قرار ہے ‘محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان میں تین دن تک گرمی کی لہر بر قرار رہنے کا امکان ہے جبکہ نارنگ منڈی میں گرمی کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص چل بسا جبکہ متعدد بیہوش ہو گئے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق 17802میگاواٹ طلب کے مقابلے میں 4202میگا واٹ شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا ۔ ہائیڈرل سے 4435‘ تھرمل سے 1720اور آئی پی پیز سے 6809میگا واٹ بجلی حاصل ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے. پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقے اور مشرقی بلوچستان میں 2سے 3روز تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی سندھ اور پنجاب کے علاقے اتوار کو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے دن بھر سورج آگ برساتا رہا گرمی سے چھٹکارا پانے کے لئے لوگوں نے پارکوں اور نہروں کا رخ کرلیا۔ لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف کالجز کے طلبا و طالبات نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش سے دیگرشعبوں کی طرح طلباوطالبات بھی بری طرح متاثرہورہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...