گرفتار ڈاکٹرکوٹ لکھپت جیل منتقل ، چار کا جسمانی ریمانڈ ، نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری

گرفتار ڈاکٹرکوٹ لکھپت جیل منتقل ، چار کا جسمانی ریمانڈ ، نظر بندی کا ...
گرفتار ڈاکٹرکوٹ لکھپت جیل منتقل ، چار کا جسمانی ریمانڈ ، نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گرفتار ڈاکٹروں کی ایک ماہ کے لیے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جبکہ قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے چار ڈاکٹروں کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا ۔گذشتہ رات کریک ڈاﺅن میں گرفتار ہونے والے تمام ڈاکٹروں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے اور حکومت پنجاب نے گرفتار ڈاکٹروں کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔میو ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر مقدمے میں نامز د کیے گئے ڈاکٹروںکو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر شہزادکی عدالت میں پیش کیاگیا اور پولیس نے عدالت سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔پولیس نے موقف اختیارکیاکہ چار نامز دملزمان سمیت 19افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے جس کی وجہ سے دیگر ملزمان کی گرفتاری اورتفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے ۔عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ڈاکٹر عثمان ، مطلوب ، تجمل اور عرفان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

قومی -Breaking News -