دوہری شہریت کیس، سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ طلب کرلیا

دوہری شہریت کیس، سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ ...
دوہری شہریت کیس، سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ طلب کرلیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دوہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے روبرورحمان ملک کے وکیل نے اپنے موکل کے پاکستانی پاسپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایاکہ رحمان ملک نے برطانوی شہریت چھوڑنے کے لیے 27اپریل 2008ءکو درخواست دائر کی ۔چیف جسٹس نے درخواست کی نقل طلب کرلی جس پر انور منصور نے مزید دستاویزات پیش کردیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کے پاس کسی عام آدمی کا کیس نہیں ، آپ پاکستانی ہائی کمشنر کی مددلے سکتے ہیں ، صرف برطانوی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ پیش کردیں جو انور منصور پیش نہ کرسکے ۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیاکہ یہ سعیدرحمان کو ن ہے ؟ جو دستاویزات پیش کی گئیں ، تشویش کا باعث ہیں ،حیران بھی ہیں کہ آپ کیاکہہ رہے ہیں ۔ مشیر داخلہ کے وکیل نے بتایاکہ سعیدہ رحمان اُن کے موکل کی بیوی ہیں اور غلطی سے سعید رحمان لکھاگیا۔انورمنصور نے بتایاکہ رحمان ملک پاکستان پاسپورٹ پر ہی برطانیہ آتے جاتے رہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...