ڈاکٹر شام تک آجائیں ، ورنہ برطرف کریں گے ، کل تک دوہزار نئے ڈاکٹر آجائیں گے : وزیرقانون پنجاب

ڈاکٹر شام تک آجائیں ، ورنہ برطرف کریں گے ، کل تک دوہزار نئے ڈاکٹر آجائیں گے : ...
ڈاکٹر شام تک آجائیں ، ورنہ برطرف کریں گے ، کل تک دوہزار نئے ڈاکٹر آجائیں گے : وزیرقانون پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرشام تک واپس نہ آئے تو برطرف کردیئے جائیں اور کل تک دوہزار نئے ڈاکٹر تعینات کرلیے جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ ہڑتالی ڈاکٹر کسی ہمدردی کے مستحق نہیں جو تڑپتے ہوئے مریضوں کو لاوارث چھوڑ گئے ۔اُنہوں نے کہاکہ جو ڈاکٹر آناچاہیں ، وہ شام تک رپورٹ کریں ورنہ برطرف کریں گے ۔اُنہوںنے کہاکہ او پی ڈی سروس بحال ہوچکی ہے اور آج چھ سو جبکہ کل تک دوہزار نئے ڈاکٹر تعینات کردیے جائیں گے ۔رانا ثناءاللہ نے بتایاکہ گذشتہ روز میو ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی مدعیت میں ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے تاہم کسی ڈاکٹر پر کوئی تشدد نہیں ہو ا اور 36ڈاکٹروں کو ایک ماہ کے لیے حفاظتی تحویل میں لیاگیاہے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں لیڈی ڈاکٹر بھی کام پر آگئی ہیں ۔