پی ایم اے نے ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کردیا، ملتان میں طبی خدمات ٹھپ

پی ایم اے نے ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کردیا، ملتان میں طبی خدمات ٹھپ
پی ایم اے نے ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کردیا، ملتان میں طبی خدمات ٹھپ

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی کے علاوہ ملتان میں تمام کام بند کردیاہے ۔ پی ایم اے نے کہاکہ گرفتار ڈاکٹروں کو کچھ ہوا تو اُس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ، جمہوری ملک میں مسائل کو جمہوری انداز میں ہی حل کرناچاہیے ۔ پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد راﺅ کے مطابق آﺅٹ ڈور ،اِن ڈور اور آپریشن تھیٹر میں کام بند کردیاگیاہے ۔

مزید : ملتان


loading...