پنجاب میں ڈاکٹروں کی گرفتاری پر بلوچستان میں اوپی ڈی بند، کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

پنجاب میں ڈاکٹروں کی گرفتاری پر بلوچستان میں اوپی ڈی بند، کارروائی ہوگی: ...
پنجاب میں ڈاکٹروں کی گرفتاری پر بلوچستان میں اوپی ڈی بند، کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن(وائے ڈی اے) کے نمائندوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے وائے ڈی اے بلوچستان نے اوپی ڈی بند کردیے گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کاررائی کا اعلان کردیا۔ سینئرز کی طرف سے ینگ ڈاکٹروں کو اوپی ڈی میں کام پر واپس لانے کی تمام تر کاوشیں ناکام ہوگئیں اور ینگ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیاکہ گرفتا رہونے والے ڈاکٹروں کو فوری رہاکیاجائے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ اوپی ڈی بند نہیں ہونے دیں گے اور ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید :

کوئٹہ -