نیپرا ایکٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) ایکٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد نیپراکا ادارہ ختم ہوگیاہے اور اُسے بجلی کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں بلکہ یہ اختیار مشترکہ مفادات کونسل کے بعد ہے لہٰذا عدالت نیپرا کے تمام اقدامات کو کالعدم قراردے ۔