توہین عدالت کیس ، بابراعوان کے دلائل جاری ، سماعت ملتوی

توہین عدالت کیس ، بابراعوان کے دلائل جاری ، سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں بابراعوان توہین عدالت کیس کی سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ بابراعوان کے دلائل جاری ہیں ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو بابراعوان نے خود دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جبکہ استغاثہ کی طرف سے اُن کے خلاف ایک لفظ بھی سامنے نہیں آسکا۔ بابراعوان نے کہاکہ اُس وقت پریس کانفرنس میں دو وزراءسمیت چھ افراد موجود تھے لیکن اُن کے خلاف اکیلے کارروائی کی گئی جبکہ ملک میںتوہین عدالت کاکوئی قانون موجود نہیں لہٰذا عدالت پہلے قانون سے متعلق فیصلہ کرے اور پھر وہ دلائل دیں گے ۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ آپ دلائل دیتے رہیں ،تمام امور پر فیصلے ایک ہی مرتبہ ہوں گے اور بعد ازاں سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -