بزم پیغام لاہورکا سالانہ شائننگ سٹار کیمپ دھیر کوٹ آزاد کشمیرمیں ہوگا

بزم پیغام لاہورکا سالانہ شائننگ سٹار کیمپ دھیر کوٹ آزاد کشمیرمیں ہوگا

 لاہور( پ ر ) بزم پیغام لاہور کے سالانہ پروگرام شائننگ سٹار کیمپ کا انعقاد اِس بار دھیرکوٹ آزا دکشمیر میں ہورہاہے جس کا آغاز چار جولائی بروز بدھ ہوگا ۔یہ پروگرام پانچ روز تک جاری رہے گا۔اِن خیالات کا اظہار بزم پیغام لاہور کے میڈیا ایڈوائزر زہیر یونس نے کیا۔ اُنہوں نے بزم پیغام کا تعارف کراتے ہوئے بتایاکہ تنظیم سکول کے بچوں کی نصابی و غیر نصابی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے’نیک بنو، نیکی پھیلاﺅ ‘ کے نصب العین کے تحت دن رات کوشاں ہے اور اِس سلسلے میں ہر سال متعدد پروگرام منعقد کرتی ہے جن میں شائننگ سٹار کیمپ ، شاہین کیمپ ، ٹیلنٹ ایوارڈ شو اور نہم و دہم کے طلباءکی امتحانات کی تیاری کے لیے پری بورڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد خاص طور پر قابل ذکر ہے ۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...