نیٹو سپلائی کی بحالی ، کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب ،صدر اور وزیراعظم کی مشاورت

نیٹو سپلائی کی بحالی ، کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب ،صدر اور وزیراعظم ...
نیٹو سپلائی کی بحالی ، کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب ،صدر اور وزیراعظم کی مشاورت

  


 اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے و فا قی کا بینہ کی د فا عی کمیٹی کا اجلا س کل اسلام آ با د میں طلب کر لیا ہے جس میں نیٹو سپلا ئی کی بحا لی پر غو ر کیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں اعلا عا ت ونشریات ، خا ر جہ اور دا خلہ امور کے وزراءکے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سر براہان بھی شریک ہوں گے ۔ایساف نمائندے اور حکومت پاکستان میں نیٹو کی سپلائی کی بحالی پر مذاکرات کے بعد صدر اور وزیراعظم میں اس معاملے پر اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ حناربانی کھراورعبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم را جہ پر ویز اشرف سے ملاقات کی اورامریکی حکام سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کل منگل کی شام منعقد ہونے والے دفاعی کمٹی کے اجلاس میں شرکاءکو امریکی وفد سے مذا کرا ت سے آ گاہ کیا جا ئے گا۔ خیال ہے کہ کل نیٹوسپلای کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ ہو گا تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ سے معافی نامہ لینے سمیت پاکستان اپنی شرائط پر قائم ہے۔دریں اثناءقومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلا ئی کی بحا لی کا فیصلہ مشا ورت سے کیا جا ئے گا جس کیلئے مذا کرات جا ری ہیں۔امریکی محکمہ خا ر جہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سا تھ کئی معا ملا ت پر با ت چیت جا ری ہے جبکہ پاکستان نیٹو سپلا ئی کی بحا لی کیلئے اندرونی طو ر پر با ت کر رہا ہے ۔ امریکی محکمہ خا ر جہ کا کہناہے کہ امریکی وزیر خا رجہ ہیلرہی کلنٹن نے وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف سے ٹیلی فو نک گفتگو میں سا تھ کا م کر نے پر زور دیا ۔ 

مزید : سیاست /اہم خبریں


loading...