حکو مت سولہ کھر ب روپے کا قر ض لے گی

حکو مت سولہ کھر ب روپے کا قر ض لے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک) نئے مالی سال میں بجٹری سپورٹ کے لئے حکومت نے پہلی سہ ماہی میں سولہ کھرب روپے قرض لینے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مالی ضروریات کو پورا کر نے اور اخراجات میں اضافے کے باعث نئے مالی سال میں بھی حکومت کا انحصار بینکنگ سیکٹر پر زیادہ ہوگا۔گزشتہ سال میں ایف بی آر کی کوششوں کے باوجود محصولات کا مقررہ ہدف پورا نہیں ہوسکا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ہورہی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی کے باعث حکومت کا بینکنگ سیکٹرپرانحصاربڑھے گا۔

مزید :

بزنس -