ایران پر مزید پا بندیاں ،تیل مہنگا ہونے کا خدشہ

ایران پر مزید پا بندیاں ،تیل مہنگا ہونے کا خدشہ
 ایران پر مزید پا بندیاں ،تیل مہنگا ہونے کا خدشہ

  


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ایٹمی پرو گرام کے خلاف یورپی یونین نے مزید معاشی پابندیاں لگادی ہیں۔ جس کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کے بعد ایر انی خام تیل کی برآمدات میں پندرہ لاکھ بیر ل یومیہ سے زائد کی کمی واقع ہوگی۔اوپیک کے مطابق ایران پر عائد پابندیاں گزشتہ سال لیبیا میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اوپیک کی تیل کی پیداوار کو پہنچنے والا دوسرا بڑ ا دھچکا ثابت ہو گا۔ اور اس سے برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...