بلو چو ں کے دکھو ں کا مدا وا کرینگے:وزیر اعظم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ناراض بلوچ رہنماوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی اور لاپتہ افراد سے متعلق اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔بلوچستان کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیالیکن ان کی حکومت بلوچوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی۔ ڈیرہ بگٹی کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیئے ایک ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ صوبے کے لئے اسلحہ، مواصلاتی نظام اور گاڑیوں کی خریداری کے لیے دو ارب روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا فوج کی واپسی اورایف سی کی تعیناتی کے مفید نتائج نکلے۔ ایف سی کو ہدایت کی گئی ہے وہ سیکیورٹی معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے رہنمائی لے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مشترکہ کاوشوں سے صوبے کا امن جلد بحال ہو جائے گا۔