نیب کے چیئر مین القائد ہ گروپ کے مشو رے نہ لیں:سردار اسحاق

نیب کے چیئر مین القائد ہ گروپ کے مشو رے نہ لیں:سردار اسحاق
نیب کے چیئر مین القائد ہ گروپ کے مشو رے نہ لیں:سردار اسحاق

  


اسلا م آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر ارسلان افتخار کے وکیل سرداراسحاق نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کام نہیں کررہے ہیں۔ چیف جسٹس کرپشن کے خلاف پہاڑکی طرح کھڑے ہیں، اس لیے کچھ لوگ انہیں ہٹانا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سرداراسحاق کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کوکوئی دھمکی نہیں دی۔ چیئرمین نیب کوچاہیے کہ الفائدہ گروپ کے وکیلوں سے مشورے نہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کوجونوٹس بھیجا ہے اس میں اسے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے کا کہا ہے۔ چیئرمین نیب اسے پبلک کردیں۔ اس میں صرف کڑوا سچ ہے جسے انہوں نے دھمکی سمجھ لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...