چین طیارہ ہا ئی جیکنگ کی کو شش کر نیو الے ما رے گئے
بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک ) چین میں جہاز ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے دو مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ایک اوورسیز رائٹس گروپ نے بتایا کہ مغربی چین میں ایک جہاز کے کاک پٹ ڈور سے زبردستی گھس کر دھماکہ کی کوشش کرنے والے دو افراد پائلٹ اور عملے کے دیگر لوگوں سے ہاتھا پائی میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر کے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔