سیلاب سے پہلے بچاﺅ کے اقدامات یقینی بنائے:وزیراعظم

سیلاب سے پہلے بچاﺅ کے اقدامات یقینی بنائے:وزیراعظم
سیلاب سے پہلے بچاﺅ کے اقدامات یقینی بنائے:وزیراعظم

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بچنے کے لیے پیشگی انتظامات بہتر بنا لینے چاہئیںکیونکہ پیشگی انتظامات سے ممکنہ نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ یہاں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سیلاب کے حوالے سے ماضی کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی بہتر انتظامات کی ضرورت ہے کیونکہ ماضی میں سیلابوں کے باعث انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہوا تھا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں کو ایم ایس ایم اور دیگر ذرائع سے بروقت اطلاع فراہمی کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کے باعث صوبائی حکومتیں بھی پی ڈی ایم کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور سیلاب سے متعلق فنڈز میں اضافہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کے حوالے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا نظام بہتر بنایا جائے۔

مزید : ماحولیات


loading...