ڈاکٹروں کی ہڑتال شہباز شریف کی نا کا می ہے :پر ویز الٰہی

ڈاکٹروں کی ہڑتال شہباز شریف کی نا کا می ہے :پر ویز الٰہی
ڈاکٹروں کی ہڑتال شہباز شریف کی نا کا می ہے :پر ویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کامسلہ حل نہ ہونا سویلین حکومت کی ناکامی ہے جبکہ ہسپتال چلانے کے لئے آرمی ڈاکٹرز کو بلانا اس بات کا ثبوت واضح ہے۔ چودھری ظہیر کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی عوام کی فلاح کے لیے شروع کی گئیں تمام سکیمیں فلاپ ہو گئیں۔ پنجاب کے حالات کی تمام تر ذمہ داری شہباز شریف کی ہے کیوں کہ ان کے پاس ٹیم ہی نہیں ہے اور ان کے کمزور ویژن کے باعث صوبہ تباہ ہو گیا۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کوئی منتخب وزیر اعلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج نہیں کرتا اور نہ ہی اراکین اسمبلی کے گھر جلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے بجلی کے بحران پر بات چیت ہوئی اور آنے والے دنوں میں اس میں نمایاں کمی آئے گی۔

مزید :

لاہور -