ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کراسکتا ہو ں،چیئر مین نیب استعفیٰ دے د یں: عمران خا ن

ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کراسکتا ہو ں،چیئر مین نیب استعفیٰ دے د یں: عمران خا ن
ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کراسکتا ہو ں،چیئر مین نیب استعفیٰ دے د یں: عمران خا ن

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سیاسی مقدمات نہ کھولنے سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کو ینگ ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرا نے میں معاونت کی پیشکش بھی کی ہے۔ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر سعید قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب اگر سیاستدانوں کے مقدمات نہیں کھولیں گے تو ان کا کیا کام رہ جائے گا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی فصیح بخاری کے بیان پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال درست نہیں تاہم حکومت پنجاب نے اس مسئلے کو بد انتظامی کا شکار کردیا۔ ایک سوال کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے انہیں تیرہ اگست کو راولپنڈی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور وہ اس میں شرکت کریں گے۔

مزید : اسلام آباد


loading...